السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الدعوى والبينات— دعوی اور گواہیوں کا بیان
باب: المتداعيين يتنازعان شيئا في أيديهما معا، ويقيم كل واحد منهما بينة بدعواه باب: دو دعویٰ کرنے والے کسی ایسی چیز پر جھگڑیں جو ان دونوں کے قبضے میں ہو، اور ان میں سے ہر ایک اپنے دعوے پر گواہ پیش کر دے۔
حدیث نمبر: 21228
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: " جَعَلْتُهُ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ.حافظ ثناء اللہ
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں اسے ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا کر دوں گا۔“
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ يَعْنِي مُحَمَّدَ بْنَ غَالِبٍ، حَدَّثَنِي هُدْبَةُ، ثنا هَمَّامٌ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ، ⦗٤٣٥⦘ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى " أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا بَعِيرًا، فَبَعَثَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَاهِدَيْنِ، فَقَسَمَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، عَنْ هَمَّامٍ، وَهُوَ مِنْ حَدِيثِ هَمَّامِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا اللَّفْظِ مَحْفُوظٌ.حافظ ثناء اللہ
سعید بن ابی بردہ اپنے والد سے اور وہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ دو آدمیوں نے ایک اونٹ کے متعلق دعویٰ کر دیا، ہر ایک نے دو گواہ بھی پیش کیے تو رسول اللہ ﷺ نے دونوں میں برابر تقسیم کر دیا۔