السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
باب: التكرار في غسل اليدين باب: دونوں ہاتھوں کو بار بار دھونے کا بیان
حدیث نمبر: 210
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا النُّعْمَانُ يَعْنِي ابْنَ سَالِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَمْرِو بْنِ أَوْسٍ، يُحَدِّثُ عَنْ جَدِّهِ أَوْسِ بْنِ أَبِي أَوْسٍ، قَالَ: " رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ فَاسْتَوْكَفَ ثَلَاثًا ". قَالَ شُعْبَةُ: فَقُلْتُ لِلنُّعْمَانِ وَمَا اسْتَوْكَفَ؟ قَالَ: غَسَلَ كَفَّيْهِ ثَلَاثًا، وَقَدْ أَقَامَ آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ إِسْنَادَهُ، وَاخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى شُعْبَةَ.حافظ ثناء اللہ
(الف) اوس بن ابی اوس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وضو کرتے ہوئے دیکھا کہ آپ ﷺ نے تین ہتھیلیاں بھریں۔
(ب) شعبہ کہتے ہیں: میں نے نعمان سے پوچھا: ہتھیلیاں بھرنے سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے فرمایا: آپ ﷺ نے اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا۔
(ج) آدم بن ابی ایاس نے اس کی سند کو قوی قرار دیا ہے، اس کی سند میں صرف شعبہ پر اختلاف ہے۔