حدیث نمبر: 2094
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِي أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدُوسَ قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ سَعِيدٍ الدَّارِمِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَلِيَّ بْنَ الْمَدِينِيِّ يَقُولُ فِي حَدِيثِ سُفْيَانَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ فَاتَهُ الْعَصْرُ فَكَأَنَّمَا وُتِرَ أَهْلَهُ وَمَالَهُ " قَالَ عَلِيٌّ: قُلْتُ لِسُفْيَانَ: فَإِنَّ ابْنَ أَبِي ذِئْبٍ يُسْنِدُهُ عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: سَمِعْتُهُ مِنْهُ، وَوَعَاهُ قَلْبِي، وَحَفِظْتُهُ كَمَا أَنَّكَ هَاهُنَا، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ، عَنْ سُفْيَانَ، وَأَخْرَجَهُ مِنْ حَدِيثِ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ الزُّهْرِيِّ كَذَلِكَ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَعْمَرٌ وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّهْرِيِّ.
حافظ ثناء اللہ

عثمان بن سعید دارمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے علی بن مدینی رحمہ اللہ کو اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہوئے سنا جو سفیان رحمہ اللہ، زہری رحمہ اللہ سے، وہ سالم رحمہ اللہ سے اور سالم اپنے والد رضی اللہ عنہما سے اور وہ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ ”جس کی عصر کی نماز فوت ہو جائے وہ ایسا ہے گویا اس کے گھر والے اور مال و متاع کو لوٹ لیا گیا ہو۔“
(ب) علی رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سفیان رحمہ اللہ سے کہا کہ ابن ابی ذئب رحمہ اللہ اس حدیث کی سند نوفل بن معاویہ رضی اللہ عنہ سے بیان کرتا ہے کہ اس نے نبی ﷺ سے سنا، پھر وہ کہتے ہیں کہ ”میں نے آپ ﷺ سے سنا، میرے دل نے اسے سمجھا اور میں نے یاد کیا“، جس طرح آپ یہاں «سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ» ”سالم اپنے والد سے“ والی روایت بیان کرتے ہیں۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الصلاة / حدیث: 2094
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ اخرجه البخاري 527»