السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
جماع أبواب من تجوز شهادته، ومن لا تجوز من الأحرار البالغين العاقلين المسلمين باب: آزاد، بالغ، عاقل مسلمانوں میں سے جن کی گواہی جائز ہے اور جن کی جائز نہیں ان کے جامع ابواب کا بیان۔
قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: " لَيْسَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ نَعْلَمُهُ، أَنْ لَا يَكُونَ قَلِيلًا، يَمْحَضُ الطَّاعَةَ وَالْمُرُوءَةَ، حَتَّى لَا يَخْلِطَهَا بِمَعْصِيَةٍ وَلَا تَرَكَ الْمُرُوءَةَ، وَلَا يَمْحَضُ الْمَعْصِيَةَ وَتَرْكَ الْمُرُوءَةِ حَتَّى لَا يَخْلِطَهَا بِشَيْءٍ مِنَ الطَّاعَةِ وَالْمُرُوءَةِ " قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ: " هُوَ كَمَا قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ ".امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”ہمارے علم میں لوگوں میں سے کوئی ایسا نہیں ہے، سوائے اس کے کہ بہت ہی کم ہوں، جو خالص اطاعت اور مروت ہی اختیار کرے یہاں تک کہ اس میں کسی معصیت یا ترکِ مروت کی آمیزش نہ ہونے دے، اور نہ ہی (کوئی ایسا ہے) جو خالص معصیت اور ترکِ مروت ہی اختیار کرے یہاں تک کہ اس میں اطاعت اور مروت کی کچھ بھی آمیزش نہ ہو۔“
شیخ (امام بیہقی) رحمہ اللہ نے فرمایا: ”بات ویسی ہی ہے جیسی امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمائی ہے۔“
وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ، ثنا أَبُو الْوَلِيدِ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، قَالَ: سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، يُحَدِّثُ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ: {الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ} [الأنعام: ٨٢] قَالَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَيُّنَا لَمْ يَلْبِسْ إِيمَانَهُ بِظُلْمٍ؟ قَالَ: فَنَزَلَتْ: {لَا تُشْرِكْ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ} [لقمان: ١٣] لَظُلْمٌ عَظِيمٌ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي الْوَلِيدِ.سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ [سورة الأنعام: 82] ”وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے اپنے ایمانوں کے ساتھ ظلم کو شامل نہیں کیا“ تو صحابہ رضی اللہ عنہم نے سوال کیا: ”ہم میں سے کون ہے جو ایمان کے ساتھ ظلم کو شامل نہیں کرتا؟“ تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ﴾ [سورة لقمان: 13] ”کہ اللہ کے ساتھ شرک نہ کرو؛ کیونکہ شرک بہت بڑا ظلم ہے۔“