السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
باب: : اليمين في الطلاق والعتاق وغيرهما باب: طلاق، غلام آزاد کرنے اور ان کے علاوہ دیگر امور میں قسم کا بیان۔
حدیث نمبر: 20728
وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي مَالِكٌ، وَعَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: " إِذَا مَلَّكَ الرَّجُلُ امْرَأَتَهُ أَمْرَهَا، فَالْقَضَاءُ مَا قَضَتْ، إِلَّا أَنْ يُنَاكِرَهَا، يَقُولُ: لَمْ أُرِدْ إِلَّا تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً، فَيَحْلِفُ عَلَى ذَلِكَ، فَتُرَدُّ إِلَيْهِ ".حافظ ثناء اللہ
نافع، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ جب مرد عورت کو اس کا معاملہ سپرد کر دے تو جو وہ فیصلہ کرے گی وہی فیصلہ ہو گا الّا یہ کہ وہ اس کو ناپسند کرے۔ وہ کہتا ہے: میں نے ایک طلاق کا ارادہ کیا تھا۔ وہ اس پر قسم اٹھائے تو معاملہ اس کے سپرد کر دیا جائے گا۔