السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الشهادات— گواہیوں کا بیان
باب: : القضاء باليمين مع الشاهد باب: ایک گواہ اور قسم کے ساتھ فیصلہ صادر کرنے کا بیان۔
وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ، وَأَبَا سَلَمَةَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ سُئِلَا: أَيُقْضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ؟ فَقَالَا: " نَعَمْ ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَذَكَرَ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ أَبِي تَمِيمَةَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ أَنَّ شُرَيْحًا قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ: وَذَكَرَ إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ قَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ، قَالَ: وَذَكَرَ هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ قَالَ: خَاصَمْتُ إِلَى عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ فَقَضَى بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاهِدِ ". قَالَ الشَّافِعِيُّ: وَذُكِرَ عَنْ عِمْرَانَ بْنَ حُدَيْرٍ، عَنْ أَبِي مِجْلَزٍ قَالَ: قَضَى زُرَارَةُ بْنُ أَوْفَى، فَقَضَى بِشَهَادَتِي وَحْدِي "، قَالَ: وَقَالَ شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ، وَعَنْ أَبِي إِسْحَاقَ أَنَّ شُرَيْحًا أَجَازَ شَهَادَةَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا وَحْدَهُ.امام مالک رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سلیمان بن یسار رحمہ اللہ اور ابوسلمہ بن عبدالرحمن رحمہ اللہ دونوں سے سوال کیا گیا: کیا قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ کیا جائے گا؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔
(ب) محمد بن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ قاضی شریح رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ذریعے فیصلہ کیا۔
(ج) ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ نے قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ کیا۔
(د) ہیثم رحمہ اللہ، حضرت حصین رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ میں اپنا جھگڑا عبداللہ بن عتبہ رحمہ اللہ کے پاس لے کر گیا تو انہوں نے قسم اور گواہ کے ذریعہ فیصلہ کیا۔
(ز) زرارہ بن اوفیٰ رحمہ اللہ نے اپنی دونوں شہادتوں کے ساتھ فیصلہ فرمایا۔