السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: من جعل فيه كفارة يمين باب: اس شخص کا بیان جس نے اس (نافرمانی کی نذر) میں قسم کا کفارہ مقرر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 20071
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ، أنبأ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ، ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَارِثِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ رَجُلٍ صَحِبَهُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " النَّذْرُ نَذْرَانِ: فَمَا كَانَ مِنْ نَذْرٍ فِي طَاعَةِ اللهِ فَذَلِكَ لَكَ، وَفِيهِ الْوَفَاءُ، وَمَا كَانَ مِنْ نَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ، فَذَلِكَ لِلشَّيْطَانِ، وَلَا وَفَاءَ فِيهِ، فَيُكَفِّرُهُ مَا يُكَفِّرُ الْيَمِينَ ". وَقِيلَ: عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ.حافظ ثناء اللہ
محمد بن زبیر رحمہ اللہ، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے شاگرد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”نذر دو قسم کی ہے: 1 نذر جو اللہ کی اطاعت میں ہو اس کو پورا کرنا ضروری ہے۔ 2 وہ نذر جو اللہ کی نافرمانی کی ہو، یہ شیطان کے لیے ہے، اس کا پورا کرنا درست نہیں ہے، اس کا کفارہ قسم والا کفارہ ہے۔“