السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: التتابع في صوم الكفارة باب: کفارے کے روزوں میں تسلسل (لگاتار رکھنے) کا بیان۔
حدیث نمبر: 20011
قَالَ وَحَدَّثَنَا سَعِيدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، أَخْبَرَنِي حَجَّاجٌ قَالَ سَأَلْتُ عَطَاءً عَنِ ⦗١٠٤⦘ الصِّيَامِ فِي كَفَّارَةِ الْيَمِينِ؟ قَالَ: " إِنْ شَاءَ فَرَّقَ "، قُلْتُ: " فَإِنَّهَا فِي قِرَاءَةِ عَبْدِ اللهِ: " مُتَتَابِعَةٍ "، قَالَ: " إِذًا نَنْقَادُ لِكِتَابِ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ ".حافظ ثناء اللہ
حجاج رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے کفارۂ قسم کے روزوں کے بارے میں سوال کیا، انہوں نے فرمایا: اگر وہ چاہے تو وقفہ کر لے۔ میں نے کہا: عبداللہ رضی اللہ عنہ کی قراءت میں «مُتَتَابِعَاتٍ» ”لگاتار“ کے الفاظ ہیں۔ یہ تب ہے جب ہم کتاب اللہ کی پیروی کریں۔