السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: ما جاء في الحلف بصفات الله تعالى، كالعزة، والقدرة، والجلال، والكبرياء، والعظمة، والكلام، والسمع، ونحو ذلك باب: اللہ تعالیٰ کی صفات مثلاً عزت، قدرت، جلال، کبریائی، عظمت، کلام، سماعت اور اس جیسی دیگر صفات کی قسم کھانے کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19900
قَالَ وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ لَيْثٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، هَذَا الْحَدِيثُ إِنَّمَا رُوِيَ مِنْ وَجْهَيْنِ جَمِيعًا مُرْسَلًا، وَرُوِيَ عَنْ ثَابِتِ بْنِ الضَّحَّاكِ مَوْصُولًا مَرْفُوعًا، وَإِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ.حافظ ثناء اللہ
(سفیان نے) لیث سے، انہوں نے مجاہد سے، انہوں نے نبی ﷺ سے اسی طرح نقل کیا ہے۔
یہ حدیث صرف دو طریق سے مروی ہے اور دونوں مرسل ہیں۔ سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے مرفوع اور موصول بیان ہوئی ہے، لیکن اس کی سند ضعیف ہے۔ اور اس بارے میں عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے بھی روایت کی گئی ہے۔