حدیث نمبر: 19889
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنَ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ، ثنا جَرِيرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَتَيْتُ ⦗٧١⦘ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، قَالَ: " بَلْ أُبَايِعُهُ عَلَى الْجِهَادِ "، فَانْطَلَقْتُ إِلَى الْعَبَّاسِ وَهُوَ فِي السِّقَايَةِ، فَقُلْتُ: يَا أَبَا الْفَضْلِ إِنِّي انْطَلَقْتُ بِأَبِي إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَلَمْ يَفْعَلْ، فَقَامَ مَعَهُ الْعَبَّاسُ فِي قَمِيصٍ مَا عَلَيْهِ رِدَاءٌ، فَأَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ عَرَفْتَ مَا بَيْنِي وَبَيْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ، وَأَتَاكَ بِأَبِيهِ لِتُبَايِعَهُ عَلَى الْهِجْرَةِ، فَلَمْ تَفْعَلْ، فَقَالَ: " إِنَّهَا لَا هِجْرَةَ "، قَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ لَتُبَايِعَنَّهُ، قَالَ: فَمَدَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَهُ، وَقَالَ: " هَا أَبْرَرْتُ عَمِّي، وَلَا هِجْرَةَ "، قَالَ الْبُخَارِيُّ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَفْوَانَ أَوْ صَفْوَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَهُ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ لَا يَصِحُّ.
حافظ ثناء اللہ

سیدنا عبدالرحمن بن صفوان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کو لے کر نبی ﷺ کے پاس ہجرت کی بیعت کے لیے آیا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”بلکہ جہاد پر بیعت لوں گا۔“ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا جو پانی پلا رہے تھے، میں نے کہا: اے ابوالفضل! میں اپنے باپ کو لے کر آپ ﷺ کے پاس آیا کہ آپ ﷺ ہجرت پر بیعت لیں، لیکن آپ ﷺ نے نہیں کیا، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ان کے ساتھ انھیں کپڑوں میں چل پڑے۔ نبی ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے: اے اللہ کے رسول ﷺ! جو میرے اور عبدالرحمن کے درمیان بات چیت ہوئی آپ نے اس کو پہچان لیا، آپ اس کے باپ سے ہجرت پر بیعت لیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہجرت نہیں ہے“، تو آپ ﷺ پر سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے قسم ڈال دی کہ آپ ہجرت پر بیعت لیں، تو نبی ﷺ نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور فرمایا: ”میں اپنے چچا کی قسم پوری کرتا ہوں، لیکن ہجرت نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الأيمان / حدیث: 19889
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف 19890 صرف خالي سند هي
تخریج حدیث «ضعيف 19890 صرف خالي سند هي»