السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: من حلف على يمين فرأى خيرا منها فليأت الذي هو خير، وليكفر عن يمينه باب: اس شخص کا بیان جس نے کوئی قسم کھائی پھر اس کے خلاف کرنے میں بہتری دیکھی، تو وہ بہتر کام کر لے اور اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے۔
حدیث نمبر: 19851
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي عَمْرِو بْنُ مُرَّةَ، سَمِعَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو مَوْلَى الْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ يُحَدِّثُ، أَنَّ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ فَحَلَفَ أَنْ لَا يُعْطِي، ثُمَّ أَعْطَى فَقَالَ: ⦗٥٨⦘ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا، فَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ وَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ ".حافظ ثناء اللہ
عمرو بن مرہ نے عبداللہ بن عمرو سے سنا، جو حسن بن علی رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ غلام ہیں کہ عدی رضی اللہ عنہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے قسم کھائی کہ وہ نہیں دیں گے لیکن بعد میں دے دیا۔ پھر فرمایا: میں نے نبی ﷺ سے سنا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے قسم کھائی پھر اس سے بہتر کام دیکھا تو اپنی قسم کا کفارہ دے کر بہتر کام کر لے۔“