السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: أسماء الله عز وجل ثناؤه باب: اللہ عزوجل کے ناموں کا بیان، جس کی ثناء بلند ہے۔
حدیث نمبر: 19819
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَخْبَرَنِي الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارِمِيُّ، أنبأ عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ مُحَمَّدٍ الْحَنْظَلِيَّ، حَدَّثَنِي الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ الشَّافِعِيَّ يَقُولُ: " مَنْ حَلَفَ بِاسْمٍ مِنْ أَسْمَاءِ اللهِ فَحَنِثَ فَعَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ، لِأَنَّ اسْمَ اللهِ غَيْرُ مَخْلُوقٍ، وَمَنْ حَلَفَ بِالْكَعْبَةِ، أَوْ بِالصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَلَيْسَ عَلَيْهِ الْكَفَّارَةُ لِأَنَّهُ مَخْلُوقٌ، وَذَاكَ غَيْرُ مَخْلُوقٍ ".حافظ ثناء اللہ
ربیع بن سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے امام شافعی رحمہ اللہ سے سنا، وہ فرما رہے تھے: جس نے اللہ کے ناموں میں سے کسی کے ساتھ قسم اٹھائی اور پھر قسم توڑتا ہے تو اس پر کفارہ ہے، کیونکہ اللہ کا نام مخلوق نہیں ہے، لیکن جس نے کعبہ یا صفا اور مروہ کی قسم کھائی اس پر کفارہ نہیں ہے؛ کیونکہ یہ مخلوق ہیں۔