السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الأيمان— قسموں کا بیان
باب: الحلف بالله عز وجل، أو باسم من أسماء الله عز وجل باب: اللہ عزوجل کی، یا اللہ عزوجل کے ناموں میں سے کسی نام کی قسم کھانے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19810
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ، ثنا أَحْمَدُ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَوْ أَنَّ عِنْدِي أُحُدًا ذَهَبًا، لَأَحْبَبْتُ أَنْ لَا يَأْتِيَ عَلَيَّ ثَلَاثُ لَيَالٍ، وَعِنْدِي مِنْهُ دِينَارٌ أَجِدُ مَنْ يَتَقَبَّلُهُ، إِلَّا شَيئًا أَرْصُدُهُ لِدَيْنٍ عَلَيَّ ". رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے! اگر میرے پاس احد پہاڑ کے برابر سونا ہو تو مجھے یہ پسند ہے کہ مجھ پر تین راتیں اس حال میں نہ گزریں کہ میرے پاس اس میں سے ایک دینار بھی ہو، جبکہ میں اسے قبول کرنے والا پاتا ہوں، سوائے اس کے جو میں اپنے ذمے قرض کے لیے بچا کر رکھوں۔“