حدیث نمبر: 19611
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، ثنا هَارُونُ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ وَاقِعِ بْنِ سَحْبَانَ، عَنْ أَسِيرِ بْنِ جَابِرٍ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: مَنْ تَعَلَّقَ شَيْئًا وُكِلَ إِلَيْهِ.حافظ ثناء اللہ
(ا) اسید بن جابر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جو کوئی تعویذ لٹکاتا ہے اسی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔“
(ب) حسن رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو کوئی تعویذ لٹکائے وہ اسی کے سپرد کر دیا جاتا ہے۔“
(ج) سعید بن جبیر رحمہ اللہ اپنے بیٹوں کے لیے تعویذ لکھتے تھے۔
(د) راوی کہتے ہیں: میں نے عطاء رحمہ اللہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ تمہارے پاس سے آنے والی ہر چیز ہمیں اچھی نہیں لگتی۔