السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
جماع أبواب كسب الحجام -- باب: التنزيه عن كسب الحجام باب: 0پچھنے لگانے والے (حجام) کی کمائی کے ابواب کا مجموعہ۔ -- باب: پچھنے لگانے والے کی کمائی سے بچنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19503
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ مَحْمَوَيْهِ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، قَالَ: اشْتَرَى أَبِي عَبْدًا حَجَّامًا فَأَمَرَ بِمَحَاجِمِهِ فَكُسِرَتْ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ وَكَسْبِ الْبَغِيِّ وَثَمَنِ الدَّمِ، وَلَعَنَ الْوَاشِمَةَ وَالْمُسْتَوْشِمَةَ وَآكِلَ الرِّبَا وَمُؤْكِلَهُ، وَلَعَنَ الْمُصَوِّرَ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ.حافظ ثناء اللہ
عون بن ابی جحیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد (سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ) نے سینگی لگانے والا ایک غلام خریدا، پھر انہوں نے اسے سینگی لگانے کا (آلہ) توڑنے کا حکم دیا تو وہ توڑ دیا گیا، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ”کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی، خون کی قیمت، سرمہ بھرنے والی اور بھروانے والی، سود کھانے والے اور کھلانے والے سے منع فرمایا ہے اور تصویریں بنانے والے پر لعنت فرمائی ہے“۔