حدیث نمبر: 19392
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو مُسْلِمٍ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ زَيْدِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: أَنْفَجْنَا أَرْنَبًا بِمَرِّ الظَّهْرَانِ فَسَعَى الْقَوْمُ فَلَغَبُوا، فَأَدْرَكْتُهَا فَأَخَذْتُهَا، فَذَهَبْتُ بِهَا إِلَى أَبِي طَلْحَةَ فَذَبَحَهَا وَبَعَثَ مِنْهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَرِكِهَا وَفَخِذِهَا - قَالَ: فَخِذِهَا لَا أَشُكُّ فِيهِ - فَقَبِلَهُ. قُلْتُ: وَأَكَلَ مِنْهُ؟ قَالَ: وَأَكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ قَالَ بَعْدُ: قَبِلَهُ. ⦗٥٣٨⦘ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ حَرْبٍ.
حافظ ثناء اللہ

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے مرّالظہران نامی جگہ پر خرگوش کو بھگایا، لوگوں نے کوشش کی اور تھک کر بیٹھ گئے، میں خرگوش کو پکڑ کر سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے خرگوش ذبح کر کے اس کے بازو اور ران کو نبی ﷺ کے پاس بھیجا، راوی کہتے ہیں کہ اس کی ران تھی، مجھے اس میں شک نہیں ہے، آپ ﷺ نے قبول کر لی، میں نے پوچھا: کیا آپ ﷺ نے اس میں سے کھایا بھی تھا؟ راوی کہتے ہیں کہ آپ ﷺ نے اس سے کھایا بھی تھا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19392
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ متفق عليه»