السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: ما جاء في التصدق بزنة شعره فضة وما تعطى القابلة باب: بچے کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنے اور دایہ کو دیے جانے والے حصے کے متعلق کیا مروی ہے۔
وَحَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَافِظُ، ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحَافِظُ، أنبأ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ، ثنا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ، ثنا حُسَيْنُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ فَاطِمَةَ عَلَيْهَا السَّلَامُ، ⦗٥١٢⦘ فَقَالَ: زِنِي شَعْرَ الْحُسَيْنِ وَتَصَدَّقِي بِوَزْنِهِ فِضَّةً، وَأَعْطِي الْقَابِلَةَ رِجْلَ الْعَقِيقَةِ. كَذَا فِي هَذِهِ الرِّوَايَةِ. وَرَوَى الْحُمَيْدِيُّ عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَعْطَى الْقَابِلَةَ رِجْلَ الْعَقِيقَةِ. وَرَوَاهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا فِي أَنْ يَبْعَثُوا إِلَى الْقَابِلَةِ مِنْهَا بِرِجْلٍ. وَفِي رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: عَقَّ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاةٍ وَقَالَ: " يَا فَاطِمَةُ احْلِقِي رَأْسَهُ وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً "، فَوَزَنَّاهُ فَكَانَ وَزْنُهُ دِرْهَمًا وَبَعْضَ دِرْهَمٍ. وَهَذَا أَيْضًا مُنْقَطِعٌ، وَقِيلَ فِي رِوَايَتِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَلَا أَدْرِي مَحْفُوظٌ هُوَ أَمْ لَا.حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی ﷺ سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا کہ: ”حسین (رضی اللہ عنہ) کے بالوں کا وزن کر کے اس کے برابر چاندی صدقہ کرو اور عقیقہ کے جانور کی ٹانگ دائی کو دے دینا۔“
(ب) حضرت علی رضی اللہ عنہ نے عقیقہ کے جانور کی ٹانگ دائی کو دی۔
(ج) جعفر بن محمد اپنے والد سے مرسل روایت نقل فرماتے ہیں کہ وہ عقیقہ کے جانور کی ایک ٹانگ دائی کو بھیجیں۔
(د) محمد بن علی بن حسین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حسن (رضی اللہ عنہ) کی جانب سے ایک بکری عقیقہ میں کی اور فرمایا: ”اے فاطمہ! اس کا سر مونڈ کر بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرو۔“ بالوں کا وزن ایک درہم اور درہم کا کچھ حصہ تھا۔
یہ روایت بھی منقطع ہے، اور اس کی ایک روایت میں محمد بن علی بن حسین سے، ان کے والد سے، ان کے دادا سے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بھی کہا گیا ہے، اور میں نہیں جانتا کہ یہ محفوظ ہے یا نہیں۔