السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: ما جاء في التصدق بزنة شعره فضة وما تعطى القابلة باب: بچے کے بالوں کے وزن کے برابر چاندی صدقہ کرنے اور دایہ کو دیے جانے والے حصے کے متعلق کیا مروی ہے۔
حدیث نمبر: 19297
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَنْبَأَ أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ مُوسَى بْنُ الْحَسَنِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَبَحَتْ عَنْ حَسَنٍ وَحُسَيْنٍ حِينَ وَلَدَتْهُمَا شَاةً، وَحَلَقَتْ شُعُورَهُمَا ثم تَصَدَّقَتْ بِوَزْنِهِ فِضَّةً.حافظ ثناء اللہ
جعفر بن محمد اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے حسن و حسین رضی اللہ عنہما کی ولادت پر ایک بکری ذبح کی، پھر بال اتار کر ان کے وزن کے مطابق چاندی صدقہ کی۔