السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: من قال الأضحى يوم النحر ويومين بعده باب: اس شخص کے قول کا بیان جس نے کہا: ”قربانی یوم النحر اور اس کے بعد دو دن تک ہے“۔
حدیث نمبر: 19253
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنبأ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ، ثنا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ، ثنا أَبُو الْيَمَانِ، أنبأ شُعَيْبٌ، قَالَ: قَالَ نَافِعٌ: سَأَلَ أَبُو سَلَمَةَ عَبْدَ اللهِ بْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا بَعْدَ النَّحْرِ بِيَوْمٍ فَقَالَ: إِنِّي بَدَا لِي أَنْ أُضَحِّيَ. فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا: مَنْ شَاءَ فَلْيُضَحِّ الْيَوْمَ ثُمَّ غَدًا إِنْ شَاءَ اللهُ.حافظ ثناء اللہ
نافع کہتے ہیں کہ ابوسلمہ نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے قربانی کے ایک دن بعد پوچھا کہ میں قربانی کرنا چاہتا ہوں، تو عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: جو آج اور کل کے دن بھی قربانی کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔