السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: الاشتراك في الهدي والأضحية باب: ہدی (حرم میں قربان ہونے والے جانور) اور عام قربانی میں شریک ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19236
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ هُوَ الشَّيْبَانِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَاشْتَرَكْنَا فِي الْجَزُورِ سَبْعَةٌ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ: الْبَقَرَةُ يُشْتَرَكُ فِيهَا؟ قَالَ: " مَا هِيَ إِلَّا مِنَ الْبُدْنِ ". وَحَضَرَ جَابِرٌ الْحُدَيْبِيَةَ فَقَالَ: اشْتَرَكْنَا كُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ فَنَحَرْنَا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ بَدَنَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ.حافظ ثناء اللہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے ساتھ ہم حج و عمرہ کے لیے نکلے تو ایک اونٹ میں سات افراد شریک ہوتے تھے۔ ان سے ایک شخص نے پوچھا: ”کیا گائے میں اشتراک ہو سکتا ہے؟“ تو فرمایا: ”وہ بھی تو بدنہ (قربانی کے اونٹوں) ہی میں سے ہے۔“ اور حضرت جابر رضی اللہ عنہما حدیبیہ کے وقت حاضر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک اونٹ میں سات افراد شامل ہوتے تھے۔ اس دن ہم نے ستر اونٹ ذبح کیے۔