السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: الاشتراك في الهدي والأضحية باب: ہدی (حرم میں قربان ہونے والے جانور) اور عام قربانی میں شریک ہونے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19235
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا زُهَيْرٌ، ثنا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُهِلِّينَ بِالْحَجِّ، فَأَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْتَرِكَ فِي الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ، كُلُّ سَبْعَةٍ مِنَّا فِي بَدَنَةٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ.حافظ ثناء اللہ
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ کے ساتھ ہم حج و عمرہ کے لیے نکلے تو ایک اونٹ میں سات افراد شریک ہوتے تھے۔ ان سے ایک شخص نے پوچھا: ”کیا گائے میں اشتراک ہو سکتا ہے؟“ تو فرمایا: ”صرف اونٹ میں حصے ڈالے جا سکتے ہیں۔“ اور حضرت جابر رضی اللہ عنہما حدیبیہ کے وقت حاضر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم ایک اونٹ میں سات افراد شامل ہوتے تھے۔ اس دن ہم نے ستر اونٹ ذبح کیے۔