حدیث نمبر: 19220
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ ⦗٤٩٣⦘ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، حَدَّثَنِي أَخِي، عَنْ سُلَيْمَانَ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: الضَّحِيَّةُ كُنَّا نُمَلِّحُ مِنْهُ وَنَقْدَمُ بِهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْمَدِينَةِ فَقَالَ: " لَا تَأْكُلُوا مِنْهُ إِلَّا ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ". وَلَيْسَتْ بِعَزِيمَةٍ، وَلَكِنْ أَرَادَ أَنْ تَطْعَمُوا مِنْهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي أُوَيْسٍ.
حافظ ثناء اللہ

عبداللہ بن واقد بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا۔ عبداللہ بن ابی بکر کہتے ہیں: میں نے عمرہ سے ذکر کیا تو انہوں نے فرمایا: اس نے سچ کہا ہے، کیونکہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ نبی ﷺ کے دور میں دیہاتی لوگ قربانی کے موقع پر شہر آتے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تیسرا حصہ ذخیرہ کرو، باقی کو تقسیم کر دو۔“ فرماتی ہیں کہ اس کے بعد کہا گیا: اے اللہ کے رسول! لوگ اپنی قربانیوں کی چربی پگھلا لیتے ہیں اور چمڑے سے مشکیزے بنا کر فائدہ حاصل کرتے ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے پوچھا: ”حرج کی کیا بات ہے؟“ تو انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ نے قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے سے منع فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے صرف دیہاتی لوگوں کے قربانی کے موقع پر آنے کی وجہ سے منع کیا تھا، اب کھاؤ، صدقہ کرو اور ذخیرہ کرو۔“

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الضحايا / حدیث: 19220
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «صحيح۔ بخاري ٥٥٧٠»