السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: النهي عن أكل لحوم الضحايا بعد ثلاث باب: قربانی کا گوشت تین دن کے بعد کھانے کی ممانعت کا بیان۔
حدیث نمبر: 19202
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ عَفَّانَ، ثنا يَحْيَى بْنُ آدَمَ، ثنا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: نَهَى عَنْ جِدَادِ اللَّيْلِ وَحَصَادِ اللَّيْلِ وَالْأَضْحَى بِاللَّيْلِ، وَإِنَّمَا كَانَ ذَلِكَ مِنْ شِدَّةِ حَالِ النَّاسِ كَانَ الرَّجُلُ يَفْعَلُهُ لَيْلًا، فَنَهَى عَنْهُ ثُمَّ رَخَّصَ فِي ذَلِكَ.حافظ ثناء اللہ
اشعث بن عبدالملک رحمہ اللہ، حضرت حسن رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رات کے وقت باغ کا پھل توڑنے، رات کے وقت کھیتی کاٹنے اور رات کے وقت قربانی کرنے سے منع کیا گیا تھا، اور یہ لوگوں کی تنگدستی کی وجہ سے تھا۔ اگر کوئی شخص رات کے وقت ایسا کرتا تو اسے منع کیا گیا تھا، پھر رخصت دے دی گئی۔