حدیث نمبر: 19111
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُكْرَمٍ الْبَزَّازُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، أنبأ أَبُو عَوَانَةَ، أنبأ فِرَاسٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: " مَنْ صَلَّى صَلَاتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا فَلَا يَذْبَحْ حَتَّى يَنْصَرِفَ ". فَقَامَ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ فَعَلْتُ. فَقَالَ: " هُوَ شَيْءٌ عَجَّلْتَهُ ". قَالَ: فَإِنَّ عِنْدِي جَذَعَةً هِيَ خَيْرٌ مِنْ مُسِنَّتَيْنِ أَذْبَحُهَا؟ قَالَ: " نَعَمْ وَلَا تُجْزِي عَنْ إِنْسَانٍ بَعْدَكَ ". قَالَ عَامِرٌ: فَهِيَ خَيْرُ نَسِيكَتَيْنِ. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُوسَى بْنِ إِسْمَاعِيلَ.حافظ ثناء اللہ
عامر، حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں ایک دن نماز پڑھائی اور فرمایا: ”جس نے ہماری طرح نماز پڑھی اور ہمارے قبلہ کی طرف متوجہ ہوا وہ نماز سے پہلے قربانی ذبح نہ کرے۔“ ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں نے جانور ذبح کر دیا ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے جلدی کی ہے۔“ ابو بردہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے پاس دو دانت والے جانور سے بہتر جذعہ موجود ہے، کیا میں اس کو ذبح کر دوں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”قربانی کر دو لیکن تمہارے بعد یہ کسی انسان سے کفایت نہ کرے گی۔“