السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الضحايا— قربانى کا بیان
باب: الرجل يضحي عن نفسه وعن أهل بيته باب: آدمی کا اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی طرف سے قربانی کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 19048
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ الْفَرَّاءُ، ثنا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِكَبْشَيْنِ ⦗٤٤٩⦘ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ عَظِيمَيْنِ مَوْجُوءَيْنِ فَأَضْجَعَ أَحَدَهُمَا فَقَالَ: " بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ، اللهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ "، ثُمَّ أَضْجَعَ الْآخَرَ فَقَالَ: " بِسْمِ اللهِ وَاللهُ أَكْبَرُ، اللهُمَّ هَذَا عَنْ مُحَمَّدٍ وَأُمَّتِهِ مِمَّنْ شَهِدَ لَكَ بِالتَّوْحِيدِ وَشَهِدَ لِي بِالْبَلَاغِ "، فَذَبَحَهُ.حافظ ثناء اللہ
عبدالرحمن بن جابر اپنے والد سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے دو چتکبرے، سینگوں والے، موٹے تازے، خصی جانور منگوائے تو ایک لٹا کر ذبح کرتے وقت یہ کہا: «بِسْمِ اللّٰهِ وَاللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ سب سے بڑا ہے۔ اے اللہ! یہ محمد (ﷺ) کی جانب سے ہے۔“ پھر دوسرے کو ذبح کرتے وقت فرمایا: ”اے اللہ! یہ محمد (ﷺ) اور امت کی جانب سے ہے، جس نے توحید کا اقرار اور نبی (ﷺ) کی تصدیق کی۔“