السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الصيد والذبائح— شکار اور ذبیحوں سے متعلق
باب: ما جاء في ذكاة ما لا يقدر على ذبحه إلا برمي أو سلاح باب: اس جانور کے ذبیحے (ذکاۃ) کا بیان جسے تیر مارنے یا ہتھیار کے بغیر ذبح کرنا ممکن نہ ہو۔
حدیث نمبر: 18933
قَالَ: وَحَدَّثَنَا سُفْيَانُ، ثنا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقَالَ: إِنَّ بَعِيرًا لِي نَدَّ فَطَعَنْتُهُ بِرُمْحٍ. فَقَالَ: أَهْدِ لِي عَجُزَهُ ".حافظ ثناء اللہ
حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کہا: میرا اونٹ بھاگ گیا تھا، میں نے اس کو نیزہ مارا تھا۔ فرمایا: مجھے اس کی سرین ہدیہ میں دینا۔