السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السير— سیر کا بیان
باب: السرية تأخذ العلف والطعام باب: فوجی دستے کا چارہ اور کھانا حاصل کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 17998
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو سَعِيدٍ أَحْمَدُ بْنُ يَعْقُوبَ الثَّقَفِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمُؤَمَّلُ بْنُ هِشَامٍ، قَالَا: ثنا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: " كَانَتِ الْعَرَبُ تَقُولُ: مَنْ أَكَلَ الْخُبْزَ سَمِنَ، فَلَمَّا فَتَحْنَا خَيْبَرَ جَهَضْنَاهُمْ عَنْ خُبْزَةٍ لَهُمْ فَقَعَدْتُ عَلَيْهَا فَأَكَلْتُ مِنْهَا حَتَّى شَبِعْتُ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ فِي عِطْفِيَّ هَلْ سَمِنْتُ ". كَذَا قَالَ عَنْ يُونُسَ وَقَالَ غَيْرُهُ، عَنْ أَيُّوبَ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: عرب کہا کرتے تھے کہ جو روٹی کھائے گا وہ موٹا ہو جائے گا۔ جب ہم نے خیبر فتح کیا اور ہم نے ان کو قتل کر دیا اور ان کا کھانا لے لیا۔ میں اس پر بیٹھ گیا اور اس سے سیر ہو کر کھایا۔ پھر میں اپنے جسم کو دیکھا کرتا تھا کہ کیا میں موٹا ہوا ہوں۔