السنن الكبرى للبيهقي
كتاب السرقة— چوری کا بیان
باب: ما جاء في من سرق عبدا صغيرا من حرز باب: اس شخص کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان جس نے کسی محفوظ جگہ (حرز) سے کوئی چھوٹا غلام چرایا ہو۔
حدیث نمبر: 17233
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْأَصْبَهَانِيُّ، قَالَ: قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِيُّ الْحَافِظُ: تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، وَهُوَ كَثِيرُ الْخَطَأِ عَلَى هِشَامٍ، ضَعِيفُ الْحَدِيثِ.حافظ ثناء اللہ
حافظ ابوالحسن دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن محمد بن یحییٰ بن عروہ، ہشام بن عروہ سے نقل کرنے میں اکیلے ہیں اور وہ ہشام سے روایت میں بہت خطا کرتا ہے، ضعیف الحدیث ہے۔