السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحدود— حدود کا بیان
باب: ما جاء في حد المماليك باب: غلاموں کی حد کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 17092
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ أَبُو مَالِكٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ أَبِي حَبِيبَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لَهُ: إِنَّهُ أَصَابَ فَاحِشَةً فَأَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، قَالَ: فَرَدَّدَنِي أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ: يَا قَنْبَرُ قُمْ إِلَيْهِ فَاضْرِبْهُ مِائَةَ سَوْطٍ، فَقُلْتُ: إِنِّي مَمْلُوكٌ، قَالَ: اضْرِبْهُ حَتَّى يَقُولَ لَكَ: أَمْسِكْ، فَضَرَبَهُ خَمْسِينَ سَوْطًا " قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: وَإِحْصَانُ الْأَمَةِ إِسْلَامُهَا اسْتِدْلَالًا بِالسُّنَّةِ وَإِجْمَاعِ أَكْثَرِ أَهْلِ الْعِلْمِ.حافظ ثناء اللہ
ابو حبیبہ کہتے ہیں کہ میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، میں نے کہا: میں نے زنا کر لیا ہے، مجھ پر حد قائم کرو، تو آپ نے مجھے چار مرتبہ لوٹایا، پھر فرمایا: اے قنبر! اسے سو کوڑے حد لگاؤ۔ میں نے کہا: میں غلام ہوں، تو کہا: تم کوڑے لگاؤ جب میں کہوں تو رک جانا، پھر اسے پچاس کوڑے مارے۔