السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحدود— حدود کا بیان
باب: من وقع على ذات محرم له أو على ذات زوج، أو من كانت في عدة زوج بنكاح أو غير نكاح، مع العلم بالتحريم باب: جو شخص کسی محرم، یا شادی شدہ، یا کسی شوہر کی عدت میں بیٹھی ہوئی عورت سے حرمت کا علم ہونے کے باوجود نکاح یا بغیر نکاح کے بدفعلی کرے اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 17054
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، ثنا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، ثنا مُطَرِّفٌ، عَنْ أَبِي الْجَهْمِ، " عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قَالَ: بَيْنَمَا أَنَا أَطُوفُ، عَلَى إِبِلٍ لِي ضَلَّتْ، إِذْ أَقْبَلَ رَكْبٌ أَوْ فَوَارِسُ مَعَهُمْ لِوَاءٌ، فَجَعَلَ الْأَعْرَابُ يُطِيفُونَ بِي لِمَنْزِلَتِي مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، إِذْ أَتَوْا قُبَّةً فَاسْتَخْرَجُوا مِنْهَا رَجُلًا فَضَرَبُوا عُنُقَهُ، فَسَأَلْتُ عَنْهُ فَذَكَرُوا أَنَّهُ أَعْرَسَ بِامْرَأَةِ أَبِيهِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میرا اونٹ گم ہو گیا تھا اور میں اسے تلاش کر رہا تھا تو کچھ سوار آئے۔ ان کے ساتھ جھنڈا بھی تھا تو اعرابی میرے ارد گرد اکٹھے ہو گئے، نبی ﷺ کی نظر میں میرے مقام کی وجہ سے وہ ایک قبہ کے پاس آئے اس سے ایک شخص کو نکالا اور اسے قتل کر دیا۔ میں نے ان سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے والد کی بیوی کے ساتھ شادی کی تھی۔