السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحدود— حدود کا بیان
باب: من زنى بامرأة مستكرهة باب: جس شخص نے کسی عورت سے زبردستی (جبرًا) زنا کیا ہو اس کا بیان۔
حدیث نمبر: 17047
أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، قَالَا: أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ الْكَرَابِيسِيُّ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ، قَالَ: " أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِامْرَأَةٍ مِنْ أَهْلِ الْيَمَنِ، قَالُوا: بَغَتْ، قَالَتْ: إِنِّي كُنْتُ نَائِمَةً، فَلَمْ أَسْتَيْقِظْ إِلَّا بِرَجُلٍ رَمَى فِيَّ مِثْلَ الشِّهَابِ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: يَمَانِيَةٌ نَؤُومَةٌ شَابَّةٌ فَخَلَّى عَنْهَا وَمَتَّعَهَا ".حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک یمنی عورت لائی گئی، انہوں نے کہا: یہ زانیہ ہے، وہ کہنے لگی: میں سوئی ہوئی تھی، میں بیدار ہوئی تو ایک شخص نے شعلے کی سی تیزی سے میرے ساتھ یہ کام کر لیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یمانیہ بڑی گہری نیند والی ہوتی ہیں، (چنانچہ) اسے چھوڑ دیا اور کچھ فائدہ بھی دے دیا۔