السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: ما جاء في الحاجبين واللحية والرأس باب: دونوں بھنووں، داڑھی اور سر کے بالوں کے نقصان کی دیت کے بارے میں وارد شدہ احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16331
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ، أنبأ الرَّبِيعُ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مُسْلِمٌ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَطَاءً، عَنِ الْحَاجِبِ يُشَانُ، قَالَ: مَا سَمِعْتُ فِيهِ، بِشَيْءٍ ⦗١٧٣⦘ قَالَ الشَّافِعِيُّ: فِيهِ حُكُومَةٌ بِقَدْرِ الشَّيْنِ وَالْأَلَمِ.حافظ ثناء اللہ
ابن جریج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ سے اس ابرو کے بارے میں پوچھا جسے عیب دار کر دیا جائے تو انہوں نے فرمایا: میں نے اس میں کچھ نہیں سنا۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں عیب اور تکلیف کے اعتبار سے فیصلہ ہے۔