السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: الصحيح يصيب عين الأعور، والأعور يصيب عين الصحيح باب: صحیح سالم آنکھوں والا کانے کی آنکھ پھوڑ دے، اور کانا صحیح سالم آنکھوں والے کی آنکھ پھوڑ دے تو اس کے احکام کا بیان۔
حدیث نمبر: 16291
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، قَالَ: كَانَ فِي كِتَابِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، حِينَ بَعَثَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نَجْرَانَ: " فِي كُلِّ سِنٍّ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْأَصَابِعِ فِي كُلِّ مَا هُنَالِكَ عَشْرٌ عَشْرٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْأُذُنِ خَمْسُونَ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ، وَفِي الْأَنْفِ إِذَا اسْتُؤْصِلَ الْمَارِنُ الدِّيَةُ كَامِلَةً، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ " قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ: لَا يَجُوزُ أَنْ يُقَالَ: فِي عَيْنِ الْأَعْوَرِ الدِّيَةُ، وَإِنَّمَا قَضَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْعَيْنِ بِخَمْسِينَ، وَهِيَ نِصْفُ دِيَةٍ، وَعَيْنُ الْأَعْوَرِ لَا تَعْدُو أَنْ تَكُونَ عَيْنًا.حافظ ثناء اللہ
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ نبی ﷺ نے جب عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو نجران کی طرف بھیجا تھا تو ایک خط لکھ کر دیا تھا جس میں تھا کہ: ”ہر دانت کے بدلے پانچ اونٹ ہیں اور ہر انگلی میں دس اونٹ اور کان، آنکھ اور پاؤں میں پچاس، پچاس اونٹ اور ناک جب جڑ سے کاٹ دی جائے تو مکمل دیت ہے اور سر کے گہرے زخم اور پیٹ کے زخم میں ثلث دیت ہے۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ کانے کی آنکھ میں دیت صحیح نہیں؛ کیونکہ نبی ﷺ نے آنکھ کے بارے میں نصف دیت کا فرمایا ہے اور کانے کی تو آنکھ، آنکھ شمار ہوتی ہی نہیں۔