السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: السن تضرب فتسود وتذهب منفعتها باب: دانت پر چوٹ لگنے سے اس کا سیاہ ہو جانا اور اس کا فائدہ (منفعت) زائل ہو جانے کے احکامات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16269
قَالَ: وَحَدَّثَنَا بَحْرٌ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَالِمٍ، قَالَ: ذُكِرَ لَنَا أَنَّهُ كَانَ مَعَ سَيْفِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ أَمْرُ الْعُقُولِ: وَفِي السِّنِّ إِذَا اسْوَدَّتْ عَقْلُهَا كَامِلًا، وَإِذَا طُرِحَتْ بَعْدَ ذَلِكَ فَفِي عَقْلِهَا مَرَّةٌ أُخْرَى وَهَذَا مُنْقَطِعٌ.حافظ ثناء اللہ
یحییٰ بن عبداللہ بن سالم کہتے ہیں کہ ہمیں بتایا گیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی تلوار کے ساتھ دیت کے معاملات ملے کہ دانت جب سیاہ ہو جائے تو اس میں مکمل دیت ہے، اگر اس کے بعد پھر اسی پر مارا جائے تو اس میں دوبارہ دیت ہے۔