حدیث نمبر: 16189
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُزَكِّي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا بَحْرٌ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: قَرَأْتُ كِتَابَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، الَّذِي كَتَبَهُ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ حِينَ بَعَثَهُ عَلَى نَجْرَانَ، وَكَانَ الْكِتَابُ عِنْدَ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ، فَكَتَبَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِ: " هَذَا بَيَانٌ مِنَ اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولِهِ {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ} [المائدة: ١] " فَكَتَبَ الْآيَاتِ حَتَّى بَلَغَ {إِنَّ اللهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ} [آل عمران: ١٩٩]، ثُمَّ كَتَبَ: " هَذَا كِتَابُ الْجِرَاحِ، فِي النَّفْسِ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْأَنْفِ إِذَا أُوعِيَ جَدْعُهُ مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي كُلِّ إِصْبَعٍ مِمَّا هُنَالِكَ عَشْرٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْجَائِفَةِ ثُلُثُ النَّفْسِ، وَفِي الْمُنَقِّلَةِ خَمْسَ عَشْرَةَ، وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ، وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ مِنَ الْإِبِلِ " قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَهَذَا الَّذِي قَرَأْتُ فِي الْكِتَابِ الَّذِي كَتَبَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ.
حافظ ثناء اللہ

زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے آپ ﷺ کا وہ خط پڑھا جو آپ ﷺ نے عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ کو نجران جاتے ہوئے دیا تھا اور وہ خط ابوبکر بن حزم رحمہ اللہ کے پاس تھا۔ آپ ﷺ نے اس میں لکھا تھا: ”یہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے بیان ہے“ ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَوْفُوا بِالْعُقُودِ﴾ [سورة المائدة: 1] آپ ﷺ نے چند آیات لکھیں یہاں تک کہ ﴿إِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ﴾ [سورة آل عمران: 199] تک پہنچے، پھر فرمایا: ”یہ زخموں کے بارے میں کتاب ہے، قتل کے بدلے ۱۰۰ اونٹ ہیں۔ ایک ہاتھ کے بدلے ۵۰ اونٹ، ٹانگ کے بدلے ۵۰ اونٹ، ناک کو جب جڑ سے کاٹ دیا جائے تو اس میں ۱۰۰ اونٹ ہیں۔ آنکھ میں ۵۰ اونٹ اور ہر انگلی کے بدلے ۱۰ اونٹ ہیں اور سر کے گہرے زخم میں ثلث دیتِ قتل سے ہے اور وہ سر کا زخم جس میں ہڈی کے ریزے ہوں اس میں ۱۵ اونٹ ہیں۔ پیٹ میں ثلث دیتِ قتل ہے۔ عام زخم میں اور دانت میں پانچ اونٹ ہیں۔“ ابن شہاب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ خط میں نے اسی طرح ابوبکر بن حزم رحمہ اللہ کے پاس پڑھا تھا۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الديات / حدیث: 16189
درجۂ حدیث محدثین: حسن لغيره
تخریج حدیث «حسن لغيره»