❮
❯
حدیث نمبر: 16187
حَدَّثَنَا بِذَلِكَ أَبُو حَنِيفَةَ، عَنِ الْهَيْثَمِ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، وَقَالَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ: إِنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، فَرَضَ الدِّيَةَ عَلَى أَهْلِ الْوَرِقِ، اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ قَالَ مُحَمَّدٌ: قَدْ صَدَقَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَرَضَ الدِّيَةَ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، وَلَكِنَّهُ فَرَضَهَا اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ وَزْنَ سِتَّةٍ،.
حافظ ثناء اللہ

محمد بن حسن رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ یہ بات ہمیں ابوحنیفہ نے ہیثم سے، انہوں نے شعبی سے اور انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بیان کی، اور اہلِ مدینہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے چاندی والوں پر 12000 درہم مقرر کیے۔ محمد کہتے ہیں کہ اہل مدینہ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں سچ کہا ہے کہ انہوں نے دیت 12000 درہم مقرر کی، لیکن انہوں نے بارہ ہزار درہم چھ کے وزن کے مقرر کیے تھے۔

حوالہ حدیث السنن الكبرى للبيهقي / كتاب الديات / حدیث: 16187
درجۂ حدیث محدثین: ضعيف
تخریج حدیث «ضعيف»