السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: من قال: هي أخماس، وجعل أحد أخماسها بني المخاض دون بني اللبون باب: ان ائمہ کے موقف کا بیان جن کے نزدیک دیت کے اونٹ پانچ حصوں پر مشتمل ہیں، اور انہوں نے پانچویں حصے میں ابنِ لبون (دو سالہ اونٹ) کی بجائے ابنِ مخاض (ایک سالہ اونٹ) کو مقرر کیا ہے۔
حدیث نمبر: 16163
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِينِيُّ أَنْبَأَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِيٍّ الْحَافِظُ ثنا أَبُو عَرُوبَةَ، وَيَحْيَى بْنُ صَاعِدٍ قَالَا: ثنا بُنْدَارٌ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ خَالِدٍ، ثنا شُعْبَةُ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ أَبِي إِسْحَاقَ فَقَالَ رَجُلٌ لِأَبِي إِسْحَاقَ: إِنَّ شُعْبَةَ يَقُولُ: إِنَّكَ لَمْ تَسْمَعْ مِنْ عَلْقَمَةَ شَيْئًا؟ فَقَالَ: صَدَقَ.حافظ ثناء اللہ
شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں ابو اسحاق رحمہ اللہ کے پاس تھا تو ایک شخص نے ابو اسحاق رحمہ اللہ سے کہا کہ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: آپ نے علقمہ رحمہ اللہ سے کچھ نہیں سنا تو انہوں نے جواب دیا: اس نے سچ کہا۔