السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: النفاس باب: نفاس (بچے کی پیدائش کے بعد آنے والے خون) کا بیان
حدیث نمبر: 1615
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أنا أَبُو الْوَلِيدِ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ ثنا حَمَّادُ عَنْ أَشْعَثَ، عَنِ الْحَسَنِ، قَالَ: " إِذَا رَأَتِ النُّفَسَاءُ أَقَامَتْ خَمْسِينَ لَيْلَةً " وَكَذَلِكَ رَوَاهُ يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ وَفِي ذَلِكَ دَلِيلٌ عَلَى أَنَّهُ كَانَ تَأَوَّلَ مَا رَوَاهُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ فِي الْأَرْبَعِينَ عَلَى أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ كَانَ يَذْهَبُ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ إِلَى أَنَّهَا وَإِنْ طَهُرَتْ لَمْ يَغْشَهَا زَوْجُهَا حَتَّى تَبْلُغَ أَرْبَعِينَ وَقَدْ رُوِّينَا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مَا يَدُلُّ عَلَى أَنَّهُ كَانَ يَذْهَبُ إِلَى خِلَافِهِ فِيمَا دُونَ الْأَرْبَعِينَ.حافظ ثناء اللہ
(الف) حسن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ جب نفاس والیاں (اپنا خون) دیکھیں تو پچاس راتیں رک جائیں۔
(ب) اس میں اس کے خلاف دلیل ہے جس نے عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کی روایت کی تاویل کی ہے کہ عثمان بن ابوالعاص رضی اللہ عنہ کا مذہب یہ ہے کہ وہ چالیس دن سے پہلے پاک ہو جائے تو اس کا خاوند اس سے جماع نہیں کرے گا جب تک چالیس دن پورے نہ ہو جائیں۔