السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: ما جاء في تغليظ الدية في قتل الخطأ في الشهر الحرام والبلد الحرام وقتل ذي الرحم باب: حرمت والے مہینے، حرمت والے شہر اور قریبی رشتہ دار کو قتلِ خطا کے ذریعے مارنے پر دیت میں سختی (اضافہ) کیے جانے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16134
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خَمِيرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا أَوْطَأَ امْرَأَةً بِمَكَّةَ فِي ذِي الْقِعْدَةِ فَقَتَلَهَا، فَقَضَى فِيهَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ بِدِيَةٍ وَثُلُثٍ.حافظ ثناء اللہ
ابو نجیح رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ذی القعدہ میں مکہ کے اندر ایک شخص نے ایک عورت سے وطی کر لی اور اسے قتل کر دیا۔ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے مکمل دیت اور زائد ثلث اس سے لیا۔