السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الديات— دیت کا بیان
باب: ما جاء في تغليظ الدية في قتل الخطأ في الشهر الحرام والبلد الحرام وقتل ذي الرحم باب: حرمت والے مہینے، حرمت والے شہر اور قریبی رشتہ دار کو قتلِ خطا کے ذریعے مارنے پر دیت میں سختی (اضافہ) کیے جانے کے متعلق وارد شدہ روایات کا بیان۔
حدیث نمبر: 16133
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَسْعُودٍ، ثنا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أنبأ شُعْبَةُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي نَجِيحٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: إِنَّ امْرَأَةً مَوْلَاةً لِلْعَبْلَاتِ وَطِئَهَا رَجُلٌ فَقَتَلَهَا وَهِيَ فِي الْحَرَمِ، فَجَعَلَ لَهَا عُثْمَانُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ دِيَةً وَثُلُثًا.حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن ابی نجیح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے سنا کہ ایک عورت کے ساتھ ایک شخص نے وطی کر لی اور اسے قتل کر دیا اور وہ حرم میں تھی، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اس سے دیت لی اور مزید ثلث طلب کیا۔