السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: النفاس باب: نفاس (بچے کی پیدائش کے بعد آنے والے خون) کا بیان
حدیث نمبر: 1612
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ ثنا عَبْدِ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، قَالَ: سُئِلَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَأَنَا أَسْمَعُ عَنِ النُّفَسَاءِ كَمْ تَقْعُدُ إِذَا رَأَتِ الدَّمَ قَالَ: " أَرْبَعِينَ يَوْمًا ثُمَّ تَغْتَسِلُ " وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُهُمْ إِلَى حَمْلِ مَا رُوِّينَا فِيهَا عَلَى عَادَتِهِنَّ وَأَنَّ غَيْرَهُنَّ إِنْ رَأَيْنَ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مَكَثْنَ مَا لَمْ يُجَاوِزْ سِتِّينَ يَوْمًا اعْتِبَارًا بِالْوُجُودِ.حافظ ثناء اللہ
عبداللہ بن محمد بن عبد العزیز رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ سے نفاس والیوں کے متعلق سوال کیا گیا، میں (یہ گفتگو) سن رہا تھا کہ وہ کتنی دیر بیٹھیں گی، جب وہ خون دیکھیں گی؟ انہوں نے کہا: چالیس دن، پھر وہ غسل کریں گی۔