السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: النفاس باب: نفاس (بچے کی پیدائش کے بعد آنے والے خون) کا بیان
حدیث نمبر: 1610
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ بِشْرِ بْنِ مَنْصُورٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: " تَنْتَظِرُ - يَعْنِي النُّفَسَاءَ - سَبْعًا فَإِنْ طَهُرَتْ وَإِلَّا فَأَرْبَعَةَ عَشَرَ فَإِنْ طَهُرَتْ وَإِلَّا فَوَاحِدَةً وَعِشْرِينَ فَإِنْ طَهُرَتْ وَإِلَّا فَأَرْبَعِينَ ثُمَّ تُصَلِّي " وَقَدْ رُوِيَ فِيهَا عَنْ عُمَرَ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نفاس والیاں سات (دن) انتظار کریں گی، اگر پاک ہو جائیں تو ٹھیک ورنہ چودہ (دن)، اگر پاک ہو جائیں تو ٹھیک ورنہ اکیس (دن)، اگر وہ پاک ہو جائیں تو ٹھیک ورنہ چالیس (دن انتظار کرے گی) پھر نماز پڑھے گی۔