السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الحيض— حیض کا بیان
باب: الصفرة والكدرة في أيام الحيض حيض باب: ایامِ حیض میں زرد اور گدلے رنگ کا خون آنا حیض ہی شمار ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 1590
وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ عَمَّتِهِ أَنَّهَا حَدَّثَتْهُ عَنِ ابْنَةِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ بَلَغَهَا أَنَّ نِسَاءً كُنَّ يَدْعُونَ بِالْمَصَابِيحِ مِنْ جَوْفِ اللَّيْلِ لَيَنْظُرْنَ إِلَى الطُّهْرِ فَكَانَتْ تَعِيبُ ذَلِكَ عَلَيْهِنَّ وَتَقُولُ: " مَا كَانَ النِّسَاءُ يَصْنَعْنَ هَذَا " وَقَدْ رُوِيَ هَذَا عَلَى وَجْهٍ آخَرَ.حافظ ثناء اللہ
زید بن ثابت کی بیٹی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عورتیں آدھی رات کو چراغ منگواتی تھیں تاکہ وہ اپنے طہر کی طرف دیکھیں اور وہ ان پر عیب لگاتی تھیں اور کہتی تھیں: عورتیں یہ کیا کرتی ہیں (یعنی عورتوں کے اس کام کو اچھا نہ سمجھتی تھیں)۔