السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الجنايات— جنایات (جرائم) کا بیان
باب: إيجاب القصاص على القاتل دون غيره باب: قصاص صرف قاتل پر واجب ہونے کا بیان نہ کہ کسی اور پر۔
وَأَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي قُمَاشٍ، ثنا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ إِيَادٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي رِمْثَةَ، قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَعَ أَبِي، فَتَلَقَّانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي طَرِيقِهِ فَقَالَ لِي أَبِي: يَا بُنِيَّ هَلْ تَدْرِي مَنْ هَذَا الْمُقْبِلُ؟ قُلْتُ: لَا. قَالَ: هَذَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: فَاقْشَعْرَرْتُ حِينَ قَالَ ذَاكَ، وَذَلِكَ أَنِّي ظَنَنْتُ أَنَّهُ لَا يُشْبِهُ النَّاسَ، فَإِذَا هُوَ بَشَرٌ ذُو وَفْرَةٍ، عَلَيْهِ رَدْعٌ مِنْ حِنَّاءٍ، وَعَلَيْهِ ثَوْبَانِ أَخْضَرَانِ، فَسَلَّمَ عَلَيْهِ أَبِي، فَرَدَّ عَلَيْهِ السَّلَامَ ثُمَّ قَالَ: " ابْنُكَ هَذَا؟ " قَالَ: إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَبْتِ شَبَهِي بِأَبِي، وَمِنْ حَلِفِ أَبِي عَلَيَّ، ثُمَّ قَالَ: " أَمَا إِنَّهُ لَا يَجْنِي عَلَيْكَ، وَلَا تَجْنِي عَلَيْهِ ". ثُمَّ تَلَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ {وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى} [الأنعام: ١٦٤].سیدنا ابو رمثہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ساتھ نبی کریم ﷺ سے ملنے گیا۔ آپ ہمیں راستے ہی میں مل گئے تو میرے والد مجھے کہنے لگے: بیٹا! یہ جو سامنے سے آ رہا ہے، اسے جانتے ہو؟ میں نے کہا: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: یہ رسول اللہ ﷺ ہیں۔ یہ سن کر میرے تو رونگٹے کھڑے ہو گئے، کیونکہ میں تو سمجھتا تھا کہ آپ انسانوں جیسے نہیں ہوں گے، لیکن آپ تو انسان ہی تھے جن کے وفرہ بال تھے اور آپ نے چادر اوڑھی ہوئی تھی اور دوہرے رنگ کے کپڑے آپ پر تھے۔ میرے والد نے سلام کیا تو آپ ﷺ نے سلام کا جواب دیا، پھر پوچھا: ”کیا یہ تمہارا بیٹا ہے؟“ تو میرے والد کہنے لگے: رب کعبہ کی قسم! جی ہاں، تو آپ ﷺ مسکرا دیے کہ ایک تو میں اپنے باپ کے مشابہ تھا اور پھر بھی میرے والد قسم اٹھا رہے تھے۔ پھر آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو اس پر ظلم نہ کرنا، یہ تجھ پر ظلم نہیں کرے گا۔“ پھر آپ ﷺ نے یہی آیت تلاوت فرمائی: ﴿وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ﴾ [سورة الأنعام: 164] کہ ”ایک دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔“