السنن الكبرى للبيهقي
كتاب النفقات— نفقات کا بیان
باب: مخارجة العبد برضاه إذا كان له كسب باب: غلام کی رضامندی کے ساتھ اس پر کوئی مقررہ ٹیکس (مخارجہ) لگانے کا بیان بشرطیکہ وہ کمائی کرنے والا ہو۔
حدیث نمبر: 15787
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى بْنِ الْفَضْلِ الصَّيْرَفِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، أَخْبَرَنِي أَبِي، ثنا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي رَجُلٌ مِنَّا يُقَالُ لَهُ نَهِيكُ بْنُ يَرِيمَ، حَدَّثَنِي مُغِيثُ بْنُ سُمَيٍّ، قَالَ: كَانَ لِلزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَلْفُ مَمْلُوكٍ يُؤَدِّي إِلَيْهِ الْخَرَاجَ فَلَا يُدْخِلُ بَيْتَهُ مِنْ خَرَاجِهِمْ شَيْئًا.حافظ ثناء اللہ
مغیث بن سمی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کے ایک ہزار غلام تھے، جو انہیں اپنی کمائی سے دیا کرتے تھے، لیکن انہوں نے ان کی کمائی کو اپنے گھر میں داخل نہیں کیا۔