السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرضاع— رضاعت کا بیان
باب: من قال: لا يحرم من الرضاع إلا خمس رضعات باب: ان ائمہ کے موقف کا بیان جن کے نزدیک حرمت صرف پانچ مرتبہ دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 15631
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ امْرَأَةَ أَبِي حُذَيْفَةَ أَنْ تُرْضِعَ سَالِمًا بِخَمْسِ رَضَعَاتٍ يَحْرُمُ بِلَبَنِهَا " فَفَعَلَتْ وَكَانَتْ تَرَاهُ ابْنًا وَهَذِهِ الْقِصَّةُ رَوَاهَا يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، وَأُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، وَرَوَاهَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، وَعُقَيْلُ بْنُ خَالِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا.حافظ ثناء اللہ
ابن شہاب رحمہ اللہ، عروہ رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ کی بیوی کو حکم دیا کہ: ”وہ سالم رضی اللہ عنہ کو پانچ گھونٹ دودھ پلائے پھر وہ حرام ہو جائے گا۔“ انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر وہ اس کو بیٹا سمجھتی تھیں اور اس قصے کو یونس بن یزید رحمہ اللہ نے زہری رحمہ اللہ سے، عروہ رحمہ اللہ سے، عائشہ اور ام سلمہ رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے اور اس کو شعیب بن ابو حمزہ رحمہ اللہ اور عقیل بن خالد رحمہ اللہ نے زہری رحمہ اللہ سے، عروہ رحمہ اللہ سے اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا ہے۔