السنن الكبرى للبيهقي
كتاب الرضاع— رضاعت کا بیان
باب: من قال: لا يحرم من الرضاع إلا خمس رضعات باب: ان ائمہ کے موقف کا بیان جن کے نزدیک حرمت صرف پانچ مرتبہ دودھ پینے سے ثابت ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 15620
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي أَبُو الْوَلِيدِ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، نا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، نا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: " أُنْزِلَ فِي الْقُرْآنِ عَشْرُ رَضَعَاتٍ مَعْلُومَاتٍ ثُمَّ تُرِكْنَ بَعْدُ بِخَمْسٍ أَوْ بِخَمْسٍ مَعْلُومَاتٍ " رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّى.حافظ ثناء اللہ
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”قرآن میں دس معلوم گھونٹ والی آیت نازل کی گئی، پھر بعد میں پانچ کے ساتھ چھوڑ دی گئیں“ یا یہ فرمایا: ”پانچ معلوم رضاعات ترک کردی گئیں۔“ اس کو مسلم نے محمد بن مثنی سے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے۔