السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: عدة المعتقة تحت عبد إذا اختارت فراقه باب: کسی غلام کے نکاح میں موجود اس لونڈی کی عدت کا بیان جسے آزاد کر دیا گیا ہو اور اس نے شوہر سے جدائی کا راستہ اختیار کر لیا ہو۔
حدیث نمبر: 15604
وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو قَالَا: نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، نا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ، أنا أَبُو مَعْشَرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " جَعَلَ عِدَّةَ بَرِيرَةَ عِدَّةَ الْمُطَلَّقَةِ حِينَ فَارَقَتْ زَوْجَهَا " وَرَوَاهُ أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، وَقَالَ أَمَرَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنْ تَعْتَدَّ عِدَّةَ الْحُرَّةِ وَاللهُ أَعْلَمُ.حافظ ثناء اللہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بریرہ کی عدت طلاق شدہ کی طرح مقرر فرمائی جب وہ اپنے خاوند سے جدا ہوئیں، اور اسے ابو عامر عقدی نے ابو معشر سے روایت کیا ہے اور فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ ”وہ آزاد عورت کی طرح عدت گزارے“ اور اللہ ہی زیادہ جاننے والا ہے۔