السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: عدة المعتقة تحت عبد إذا اختارت فراقه باب: کسی غلام کے نکاح میں موجود اس لونڈی کی عدت کا بیان جسے آزاد کر دیا گیا ہو اور اس نے شوہر سے جدائی کا راستہ اختیار کر لیا ہو۔
حدیث نمبر: 15603
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ الْفَضْلِ، نا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ الْقَطَّانُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الدَّبَّاغُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ، نا الْمُعْتَمِرُ، عَنِ الْحَجَّاجِ الْبَاهِلِيِّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا فَذَكَرَ قِصَّةَ بَرِيرَةَ قَالَ: وَحَدَّثَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ أَبَا بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ حَدَّثَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَعَلَ عَلَيْهَا عِدَّةَ الْحُرَّةِ.حافظ ثناء اللہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدہ بریرہ رضی اللہ عنہا کے قصے کا ذکر کیا، وہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے اس کی عدت آزاد عورت کی عدت کی طرح مقرر فرمائی۔“