السنن الكبرى للبيهقي
كتاب العدد— عدت کا بیان
باب: من قال: لا نفقة للمتوفى عنها حاملا كانت أو غير حامل باب: ان ائمہ کے موقف کا بیان جن کے نزدیک بیوہ کے لیے کوئی نفقہ نہیں ہے خواہ وہ حاملہ ہو یا غیر حاملہ۔
حدیث نمبر: 15477
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، أنا عَبْدُ الْمَجِيدِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّهُ قَالَ: " لَيْسَ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا نَفَقَةٌ حَبَسَهَا الْمِيرَاثُ " هَذَا هُوَ الْمَحْفُوظُ مَوْقُوفٌ وَقَدْ رَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الرَّقَاشِيُّ قَالَ: نا حَرْبُ بْنُ أَبِي الْعَالِيَةِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْحَامِلِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا لَا نَفَقَةَ لَهَا.حافظ ثناء اللہ
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جس کا خاوند فوت ہو جائے اس کے لیے خرچہ نہیں ہے بلکہ اس کو میراث ہی کافی ہے۔
اس کو محمد بن عبداللہ قرشی نے روایت کیا ہے، وہ فرماتے ہیں: ہمیں حرب بن ابی عالیہ نے ابوزبیر سے حدیث بیان کی، وہ جابر سے روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”حمل والی جس کا خاوند فوت ہو جائے اس کے لیے خرچہ نہیں ہے۔“